اسموگ : لاہور ہائی کورٹ کا مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کی روک تھام کےلیے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے اور دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دےدیا۔
اسموگ کے تدارک کےلیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کےخلاف درخواستوں پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔
لاہور ہائی کورٹ نےتمام نجی دفاتر میں 2 دن کےلیے ورک فرام ہوم کرنے کا بھی حکم دیتےہوئے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کےاحکامات جاری کردیے۔
عدالت نے اتوار کےروز مارکیٹیں مکمل بند کرنےکا حکم بھی دیا اور دھواں دینے والی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت بھی دی۔
اقوام متحدہ کی سویلینز کے فوجی ٹرائل کی مخالفت
لاہور ہائی کورٹ نے ٹریفک پولیس کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈولفن پولیس بھی ٹریفک پولیس کےساتھ مل کر کارروائی کرے۔