سہیل آفریدی تاحال خیبر پختونخوا کابینہ تشکیل نہ دے سکے، فیصلوں میں تاخیر برقرار

خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف اٹھانے کے چھ روز بعد بھی صوبائی کابینہ تشکیل نہیں دی جا سکی، جس کے باعث اہم پالیسی فیصلے اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری تعطل کا شکار ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اپنی ٹیم میں کچھ نئے چہرے شامل کرنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے مشاورت اور حتمی فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

اسی معاملے پر  گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے بتایا کہ کابینہ نہ ہونے سے انتظامی سطح پر مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اُمید ہے وزیر اعلیٰ اس ہفتے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اگر ملاقات نہ ہو سکی تو وزیر اعلیٰ کے پاس ایک مختصر کابینہ تشکیل دینے کی ہدایت موجود ہے، جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے دوسری سہ ماہی کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!