کشیدگی کے باعث بند ہونے والی طورخم سرحدی راہداری کو دوبارہ کھولنے کی تیاری

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بند ہونے والی طورخم سرحدی راہداری کو دوبارہ کھولنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق 9 روز قبل طورخم گیٹ کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کیا گیا تھا، تاہم اب کارگو کلیئرنس کی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے اسکیننگ مشینیں طورخم ٹرمینل پہنچا دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے اپنے عملے کو فوری طور پر ٹرمینل پر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث درجنوں تجارتی گاڑیاں، جو پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاء لے جا رہی تھیں، پاکستانی حدود میں پھنس کر رہ گئی تھیں۔ اس کے ساتھ شمالی وزیرستان کا غلام خان بارڈر اور جنوبی وزیرستان کا انگور اڈہ بارڈر بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

Back to top button