صومالیہ:بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانیوں سمیت متعدد یرغمال

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے حملہ کر کے آئل ٹینکر پر قبضہ کرلیا۔ جہاز پر 11 پاکستانی کریو بھی موجود ہیں
شپنگ ذرائع کے مطابق اونر 25 نامی جہاز پر بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو حملہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا، جہاز پر 11 پاکستانی کریو بھی موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے وزارت بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی خاموش ہے۔
پاکستان کی ثالثی کوششیں، آئندہ دنوں میں ایران امریکا مذاکرات کا امکان
کریوکے خاندان نے بتایا کہ انڈونیشیں کیپٹن کی رہائی کے لیے انڈونیشیا قذاقوں سے بات چیت کر رہا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
