پاکستان کی ثالثی کوششیں، آئندہ دنوں میں ایران امریکا مذاکرات کا امکان

پاکستان کی ثالثی کوششیں جاری ہیں، آئندہ دنوں میں ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، کیونکہ اب تک کسی تاریخ کی تصدیق ہوئی ہے اور نہ تہران نے کوئی جواب دیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد واشنگٹن اور تہران دونوں کے ساتھ فعال رابطے میں ہے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔ مجوزہ مذاکرات پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی علاقائی اور عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن چکی ہے۔
ایران امریکا جنگ بندی نے پاکستان کو ڈیجیٹل کنگ کیسے بنایا؟
اگرچہ اب تک کسی پیش رفت کا اعلان نہیں ہوا، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ پسِ پردہ رابطے اور کوششیں جاری ہیں، جو آئندہ دنوں میں پیش رفت کے امکان کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
