اسپین کا عجیب و غریب کھیل،ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش کردی

اسپین میں 15 ہزار سے زائد شہریوں اور سیاحوں نے ٹماٹر جنگ میں حصہ لیا جس میں ایک دوسرے پر ٹماٹر برسائے گئے اور من چلوں نے ٹماٹر کے جوس میں چھلانگیں لگائیں۔ٹماٹر ذائقہ دار کھانوں کی ضمانت ہے جب کہ اسے مزہ دوبالا کرنے کے لیے کیچپ کی صورت میں اسنیکس کے ساتھ بھی کھایا جاتا ہے۔ اسٹیج پر اداکاری پسند نہ آنے پر بھی ٹماٹر برسائے جاتے ہیں اور کئی ناپسند سیاست دانوں کو بھی ’’ٹماٹر‘‘ کھانے پڑتے ہیں ۔۔۔۔۔ نوالے کی صورت نہیں بلکہ سیدھا اپنے منہ پر۔
اسپین ایک ایسا ملک ہے جہاں ٹماٹروں کی اپنی ایک الگ اہمیت اور پہچان ہے۔ یہاں عالمی شہرت یافتہ ایک ایسا کھیل بھی کھیلا جاتا ہے جسے سالانہ تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ جنگ کا سا سما ہوتا ہے جس میں ہتھیار ٹماٹر ہوتے ہیں۔
شہری ایک بند گلی میں جاتے ہیں اور ایک دوسرے پر ٹماٹروں کی بارش کرتے ہیں۔ رواں برس بھی اس کھیل کو جشن کی طرح منایا گیا۔ جس میں 15 ہزار شہریوں نے حصہ لیا اور 120 ٹن یعنی ایک لاکھ 20 ہزار کلو ٹماٹر ایک
آپ کی صحت کا ضامن، لیموں پانی
دوسرے کو مارے۔
