سری لنکن ہائی کمشنر کا حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار
سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے پاکستانی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے اس حوالے سے سری لنکن سفارتخانے کا دورہ کیا ، پاکستانی وفد نے سری لنکن منیجر کے قتل پر رنج و غم کے اظہار کے ساتھ سری لنکن حکام سے اظہار افسوس کیا۔
سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے وکرما نے کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے، ہم پاکستان کی حکومت کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں، یقین ہے حکومت پاکستان ایسے اقدامات کرے گی کہ فیملی کو انصاف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال قید
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، دونوں ممالک پرانے دوست ہیں اور دوستانہ تعلقات جاری رہیں گے۔
