چین میں پتھروں کی ’کڑاہی‘ مقبول ہونے لگی

دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش شاید چین کی ہے جو کہ پتھروں سے بنائی جاتی ہے اور سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسالحے دار ذائقے سے بھرپور پتھروں کی یہ ڈش چکن کڑاہی کی طرح لگتی ہے بس فرق اتنا ہے کہ اس میں چکن کی جگہ پتھر ہوتے ہیں جسے آپ محض چوس سکتے ہیں۔ اس ڈش کی ابتدا مشرقی چینی صوبے ہوبی سے ہوئی ہے۔کھانے والوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ڈش کھاتے وقت پتھروں پر لگے مصالحے کو چوسیں، اس لیے ڈش کا نام Suodiu ہے جس کا مطلب ہے ’چوسو اور پھینک دو‘۔
فُٹ پاتھ کے باورچی چمکتے پتھروں پر مرچ کا تیل ڈال کر لہسن کی چٹنی چھڑکتے ہیں، اسکے بعد لونگ اور کٹی ہوئی مرچوں کو ڈالتے ہیں جس کے بعد
اب ویڈیو کے ساتھ یوٹیوب پر گیم بھی کھیلے جا سکیں گے
پھر پتھروں سمیت مصالحوں کو بھونا جاتا ہے۔
