حملوں کے باوجود آبنائے ہرمزآمدورفت کیلئےکھلی ہے،ٹرمپ

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاکہناہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تازہ حملوں کے باوجود آبنائے ہرمز تجارتی آمدورفت کے لیے کھلی ہے۔
صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا جس میں تہران نے کہا تھا کہ اس آبی گزرگاہ سے بحری جہازوں کا گزرنا اب ممکن نہیں رہا‘۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ تازہ حملوں اور کشیدگی کے باوجود تیل کی ترسیل کے سٹریٹجک روٹ ’آبنائے ہرمز‘ سے تجارتی آمدورفت تاحال جاری ہے۔ ہم نے گزشتہ رات ان پر بہت شدید ضرب لگائی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اس حالیہ کشیدگی سے محض چند گھنٹے قبل امریکا اور ایران ایک معاہدے پر پہنچنے کے بالکل قریب تھے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ہر چیز سے دستبردار ہونے پر تیار ہو چکے تھے، لیکن پھر اچانک 2 گھنٹے بعد انہوں نے ایک بحری جہاز پر ڈرون حملہ کر دیا۔ ان لوگوں کے ساتھ کوئی نہ کوئی مسئلہ ضرور ہے۔