رواں ہفتے چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے البتہ مہنگائی کی رفتار میں کمی واقع ہوئی ہے۔حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.05فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیاہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح27.57فیصد سے کم ہوکر 25.34 فیصد پر آگئی ہے ۔
ملک میں 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 28.35فی صد رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتے ملک میں22 اشیائے ضروریہ مہنگی ،12سستی ہوئیں جبکہ 17کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 172 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ ایک سال میں چائے 94 فیصد، چاول 90 فیصد، مرچ 86 فیصد مہنگی ہوئی ۔
اسی طرح گزشتہ سال کی نسبت چینی 81 فیصد، انڈے 2.31 ، لہسن 2.17 فیصد مہنگا ہوا ۔
آلو کی قیمتوں میں1.43 فیصد،ٹماٹر 22.16 ،چکن 5.44 ،گھی 0.97 ،سرسوں کا تیل 0.87 ،دال چنا 0.49 اور آٹے کی قیمتوں میں0.25 فیصد کمی واقع ہوئی۔
حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 24.71فیصد، 17 ہزار 733 سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 22.36فیصد جبکہ 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے والے طبقے کیلئے
اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں لطیف کھوسہ سمیت 19 افراد پھنس گئے
مہنگائی کی شرح 26.93فیصد رہی۔
