سپریم کورٹ : آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی بینچ کی تشکیل پر اعتراضات کی درخواستیں مسترد کردیں

سپریم کورٹ آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کی بینچ کی تشکیل پراعتراضات کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےمخصوص نشستوں سے متعلق سنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے کیس کی لائیو اسٹریمنگ کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نےسنی اتحاد کونسل کی متفرق درخواستوں پر مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

فیصل واوڈا نے تمام فورسز کی تنخواہیں دگنی کرنے اور دفاعی بجٹ 3 گنا بڑھانے کی تجویز پیش کردی

 

عدالت نےمخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت 26ویں آئینی ترمیم کی درخواستوں کے فیصلے کے بعد سماعت کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

عدالت عظمیٰ نے سپریم کورٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو مخصوص نشستوں کے کیس کی لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

Back to top button