سپریم کورٹ کا مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بندکرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے مونال گروپ کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے 11 جنوری 2022 کو دیے گئے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ سی ڈی اے کی جانب سے ریسٹورنٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کیس میں سی ڈی اے کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طلب کرلیا۔

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی

 

سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس تین ماہ میں مکمل ختم کیے جائیں، اگر نیشنل پارک سے باہر کہیں بھی لیز چاہیے  ہو تو متاثرہ ریسٹورنٹس کو ترجیح دی جائے، نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیوں پر واقع مونال ریسٹورنٹ کو سیل کرکے اسے قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا تھا۔

Back to top button