ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کیپ ٹاؤن پہنچ گئی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچ گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 3 فروری سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی میں شامل ہے۔
پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کیپ ٹاؤن پہنچ گئی
