یوٹیلیٹی سٹورز پرضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر روزمرہ استعمال کی متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کر دستیاب مختلف برانڈز کے مصالحہ جات، نمک، برتن دھونے کے پاؤڈر سمیت مختلف اشیا مہنگی ہوگئیں۔یوٹیلٹی اسٹورز پر ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 20 روپے، نمک 20 روپے اور ٹوائلٹ کلینر کی قیمت میں17 روپے تک اضافہ کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر دودھ کا ڈبہ 40 روپے، نوڈلز 35 روپے اور اور کیچپ 30 روپے تک مہنگا ہوگیا جبکہ مشروبات 60 روپےاور آلمنڈ آئل کی قیمت 20 روپے تک بڑھا دی گئی۔ جوتوں کی پالش کی قیمت میں 35 روپے تک بڑھ گئی۔
اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر میکرونی کی قیمت میں 45 روپے، چلی گارلک ساس 40 روپے، بریانی مصالحہ 10 اور اچار کی قیمت میں 87 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نمکو کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فروٹ جام 45 روپے، کریم 40 اور باڈی لوشن 80 روپے تک مہنگا ہوا ہے۔
