تیمور جھگڑا کا شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا نوٹس

رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے پی ٹی آئی سے بے دخل رہنما شیر افضل مروت کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

مبینہ کرپشن کے الزامات پر پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پارٹی سے بے دخل اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

جعفر ایکسپریس آپریشن کے دوران بھارتی میڈیا اور پی ٹی آئی کی زبان ایک جیسی تھی : خواجہ آصف

ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پینشن فنڈ کے 36 ملین روپے خرد برد کا بےبنیاد الزام لگایا گیا،اس الزام پر 14 دن کے اندر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی جائےگی ۔

Back to top button