تحریک انصاف کی بنوں فائرنگ واقعہ پراظہار تشویش

تحریک انصاف کور کمیٹی نے بنوں میں تشدد آمیز واقعات پر گہری تشویش کااظہار کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا ۔کورکمیٹی میں بنوں میں تشدد آمیز واقعات کے نتیجے میں پیداہونے والی کشیدہ صورتحال کی پر زور مذمت کی ۔
کور کمیٹی کے مطابق بنوں میں احتجاج کے دوران رونما ہونے والے تشددآمیز واقعات ملک بھر کے عوام کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہیں۔پاکستان تحریک انصاف امن مارچ میں فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔کور کمیٹی صووبائی حکومت کو ہدایت دیتی ہے کہ ان کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں،پاکستان تحریک انصاف متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
کور کمیٹی یقین دلاتی ہے کہ وہ عوام کے حقوق سے متصادم کسی پالیسی کی حمایت نہیں کرے گی۔خدا نخواستہ عوام کا یہ احتجاج پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔ورنہ حالات سب کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں۔کسی بھی قسم کے انتشار سے بچنے کیلئے اشد ضروری ہے کہ صورتحال کے پیچھے محرک وجوہات کا فوری تدارک کیا جائے۔واقعے کی ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں۔د شت گردی کو جواز بنا کر صوبے میں کسی قسم کے نئے آپریشن اور نہتے پرامن شہریوں پر گولیاں برسانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔
