دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سےامن سبوتاژ نہیں کرسکتے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردبزدلانہ کارروائیوں سے پاکستان کا امن سبوتاژ نہیں کرسکتے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے اور تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔