تجرباتی راکٹ 4 مارچ کو چاند سے ٹکرائے گا

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی خلائی کمپنی سپیس ایکس کی فالکن نائن نامی راکٹ کار زمین میں کامیاب واپسی کیلئے ایندھن ختم ہونے پر چار مارچ کو چاند کی سطح سے جا ٹکرائے گی جس سے چاند کی سطح پر گڑھا بننے کا بھی امکان ہے۔
راکٹ فالکن نائن کو سال 2015 میں موسمیاتی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کی غرض سے خلا میں بھیجا گیا تھا، سپیس ایکس کی ٹیم کے رکن اور ماہر فلکیات جوناتھن میکڈوول نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہو گا۔
وزیراعظم اپنے اثاثوں بارے کسی کو جوابدہ نہیں ہیں
تاہم پروفیسر جوناتھن میکڈوول کے مطابق یہ 4 ٹن وزنی دھات کا ایک ٹینک ہے جو 5 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چٹان سے ٹکرائے گا جس سے ایک چھوٹا سا مصنوعی گڑھا بھی بن جائے گا۔
2015 سے زمین، چاند اور سورج کی مختلف کشش ثقل اس راکٹ کو کئی سمتوں میں اپنی طرف کھینچ چکی ہیں جس کی وجہ سے اس کا راستہ گڈمڈ ہو گیا۔
