تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے لیک گفتگو پر تھائی وزیراعظم کو معطل کر دیا

تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہونے کے معاملے پر عبوری طور پر عہدے سے معطل کر دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کو اس وقت تک معطل رکھا جائے گا جب تک سینیٹرز کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست پر فیصلہ نہیں ہو جاتا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، تھائی لینڈ کے 36 سینیٹرز نے وزیراعظم پر بے ایمانی اور آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے آئینی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ سینیٹرز کا مؤقف ہے کہ لیک شدہ گفتگو میں وزیراعظم نے ملکی فوجی افسر پر تنقید کی، جو کہ حساس قومی مفادات کے خلاف اقدام تھا۔

امریکا نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کردیں

یہ معاملہ گزشتہ ماہ اس وقت منظر عام پر آیا جب تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد تھائی وزیراعظم کی ایک فون کال لیک ہوئی جس میں وہ ایک کمبوڈین رہنما کے ساتھ گفتگو کے دوران تھائی فوجی افسر پر تنقید کر رہی تھیں۔

فون کال منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعظم کو شدید عوامی اور سیاسی دباؤ کا سامنا تھا، اور ان سے استعفے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا تھا۔

Back to top button