بھارتی ٹیم کے ٹرافی وصول کرنے سے انکار پر انتظامیہ ٹرافی واپس لےگئی

 

 

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کے بعد ایشیا کپ کی اختتامی تقریب فاتح ٹیم کو ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کرتے ہوئے انتظامیہ ٹرافی اپنے ساتھ واپس لے گئی۔

فائنل میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم کھڑی انتظار کرتی رہ گئی تاہم انتظامیہ کی جانب سے ٹرافی فاتح ٹیم کو نہیں دی گئی۔ذرائع کے مطابق اب بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹرافی ملنےکا امکان نہیں ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی ٹیم کو نہ تو میڈلز ملے اور نہ ہی چیمپئن کا بورڈ دیاگیا جس کے باعث بھارتی ٹیم نے ٹرافی اور چیمپئن کے بورڈ کےبغیر ہی تصاویر بنوائیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کےبعد بھارتی بورڈ کے کہنے پر بھارتی ٹیم نے صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔

Back to top button