ٹرافی وصول نہ کرنے کا معاملہ : بھارتی کپتان شرمندہ ہونے کے بجائے شکوہ کرنے لگے

 

 

 

 

 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو خود ہی ٹرافی وصول کرنے سے انکار پر شرمندہ ہونے کے بجائے شکوہ کرنے لگے کہ اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو۔

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی۔ ہم نے ایشیاکپ کی ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے۔

محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار، بھارتی ٹیم جیت کے باوجود ٹرافی سے محروم

سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ ٹرافی سے متعلق ہمیں کسی نے نہیں کہا بلکہ یہ فیصلہ ہم نے گراؤنڈ میں کیا، چیمپئنز کا بورڈ آیا واپس چلا گیا وہ بھی دیکھا۔

سوریا کمار یادیو نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو۔

پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا مینیجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے بھی منع کردیا۔

 

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!