بیروت میں ہونے والا حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا،امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بیروت میں ہونے والا حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا اور تمام فریقوں کو صورتحال بہتر بنانے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
امریکا کے صدر ٹرمپ نے امن معاہدے کو ممکنہ طور پر سبوتاژ کرنے کیلیے اسرائیل کے بیروت پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیل کو خطرات کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے مگر جس کارروائی کے جواب میں حملہ کیا گیا وہ بہت محدود نوعیت کی تھی اور اس میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں تھی۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے بعد امن معاہدے اور بات چیت کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ایک امن معاہدہ قریب ہے جو لبنان سمیت خطے میں امن کا باعث بن سکتا ہے۔
امریکی صدر نے حزب اللہ اور اسرائیل پر زور دیتے ہوئے حملے روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اب دونوں طرف سے مزید حملے نہیں ہونے چاہیئں اور موجودہ امن عمل کو متاثر نہیں کیا جانا چاہیے۔
