حکومت نےپٹرول کی قیمت میں3.05 روپے کمی کردی
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں3.05 روپے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاع آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نےآئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں3.05 روپے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95
کسان کاشتکاری چھوڑنے پر مجبور کیوں ہونے لگے؟
پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 227 روپے 19 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 191 روپے 32 پیسے پر پہنچ گئی۔
ادھر 8 روپے اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 244 روپے 95 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت اضافے کے ساتھ 201 روپے 7 پیسے ہوگئی۔
