آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا نا ابھی فائنل نہیں ہوا : نیئر بخاری

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں جس جماعت کے پاس مطلوبہ نمبر ہوں اس کا حق ہے حکومت بنائے۔ ابھی واضح نہیں کہ آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کون ہوگا۔
سینئر رہنما پیپلزپارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اگر چوہدری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکےتو اس میں پیپلزپارٹی کی کوئی غلطی نہیں ہے،ہم نے سسٹم کو چلانا ہےاور پارلیمانی نظام کو آگے لے کر چلنا ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا کہ ہماری پارٹی پولٹیکل سسٹم کو چلنے دینا چاہتی ہے، 2022میں بھی ہم نے آئینی طریقے سے حکومت ختم کی تھی، اگر کوئی شخص اپنی جماعت سے الگ ہونا چاہتا ہےتو اس کو جبر سے نہیں روکا جاسکتا۔
آزادکشمیر میں حکومت سازی،پیپلزپارٹی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی
انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں جہاں بھی ملکی مختلف سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوں وہاں سیاست سے معاملات آگےبڑھتے ہیں۔
