معیشت کی ترقی کےلیے نجی شعبے کا کردار اہم ہے : وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاکہنا ہےکہ ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام کے لیے نجی شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ نجی شعبے کو قیادت کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جیسے جیسے معیشت سنبھل رہی ہے اور ہم پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہےہیں، نجی شعبے کو قیادت کا کردار ادا کرنا ہوگا، ملک کو آگے لےجانے میں سب سے بڑا کردار نجی شعبے کا ہی ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ موجودہ دور میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے ترقی کے بےشمار مواقع فراہم کیے ہیں، تاہم انسانوں کےلیے محنت کا کوئی متبادل نہیں ہے۔
خیبرپختونخواہ میں وفاقی امداد جاری ہے ، صوبائی وزرا کے بیانات افسوسناک ہیں، عطا تارڑ
سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ سیاحت پاکستان کا انتہائی اہم شعبہ ہے اور اس کے فروغ کےلیے تمام طبقات اور مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو مل کر کام کرنا چاہیے، کیوں کہ سیاحت میں نئے مواقع پیدا کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔
