ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تین روز کے بعد ختم

لاہور سمیت ملک بھر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تین روز کے بعد ختم ہو گئی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال وفاقی وزیر احسن اقبال کی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کی۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے رات گئے ثالثی کا کردار ادا کیا۔
صوبائی وزیر بلال اکبر نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ گڈز ٹرانسپورٹر کا رابطہ کروایا۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی وفاقی وزیر احسن اقبال ملاقات ہوئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے ملک کی ترقی کے پہیے کو آگے بڑھائیں ۔انکے جو بھی مطالبات اور شکایات ہیں انکا فوری طور پر ہم جائزہ لیں گے ،سوموار کی صبح پنجاب حکومت کے ساتھ اور شام کو وفاقی اداروں کے ساتھ مذاکرات کرینگے۔ملک کو اس وقت معاشی مسائل درپیش ہیں جس کیلیے سب کو مشترکہ کوشش کرنی ہے۔ٹرانسپورٹر کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائیگا ۔
احسن اقبال نے کہنا ہے کہ میری تمام ٹرانسپورٹرز سے درخواست ہے کہ ہڑتال ختم کریں تاکہ انکے مسائل حل کیے جا سکیں۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے عہدیداران مذاکرات کیلیے اسلام آباد جائینگے۔
