پنجاب میں سوشیواکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں سوشیواکنامک رجسٹری پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرز کو سوشیو اکنامک رجسٹری کی مانیٹرنگ کا ٹاسک سونپ دیا۔سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت صوبہ بھر میں گھروں کو شمار کیا جائے گا۔
سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ میں ہرگھرانے کا معاشی سٹیٹس بھی درج کے جائے گا۔سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت دیہات میں مویشیوں کو بھی شمار کیا جائے گا۔سوشیو اکنامک رجسٹری کے لئے صوبے بھر میں پانچ ہزار رجسٹریشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔عوام گھر سے بیٹھ کر پورٹل پر بھی خود کو رجسٹرڈ کراسکتے ہیں اور ہیلپ لائن0800-02345 پر بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ رجسٹرڈ شہری ای بائیک، روشن گھرانہ سولر پروگرام، ہمت کارڈ، کسان کارڈ سمیت دیگر سوشل پروٹیکشن پروگرام میں اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔رجسٹرڈ شہری ہیلتھ کارڈ، لائیو سٹاک کارڈ اور سکالرشپ پروگرام میں بھی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گےمستند ڈیٹا ہونے سے حق اصل حقدار کو ہی ملے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام کے لئے سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ میں رجسٹریشن کو آسان بنایا ہے۔ اس پراجیکٹ سے حکومت کو لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تین روز کے بعد ختم
وزیراعلیٰ پنجاب نے رجسٹریشن سنٹرزپر رجسٹریشن کے لئے عوام کو آسانی فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت کردی ۔
