9مئی کی ناکام بغاوت ملک کیخلاف سازش تھی،عظمی بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ 9مئی کی ناکام بغاوت ملک کیخلاف سازش تھی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے سانحہ 9مئی کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھنے کے ردعمل میں کہنا ہے کہ کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط عدالتی ہتھوڑے کے نیچے چھپنے کی ناکام کوشش ہے9مئی کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں۔گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے۔
عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں9مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی۔9مئی کی بغاوت کے تمام کردار اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں حقیقت عیاں ہوچکی۔خیبر پختونخواہ حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے لیے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ فتنہ خود بھی 9 مئی کی بغاوت کا اعتراف کرچکا سلمان اکرم راجہ نے اسکی تصدیق بھی کردی۔بھاگ فتنہ بھاگ جہاں تک بھاگے گا 9 مئی تمہارا پیچھا کریگی۔عدالتی کندھے استعمال کرکے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔
