9 مئی کی جوڈیشل انکوائری کےلیے خیبر پختونخوا حکومت کا چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط

حکومت خیبر پختونخوا نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کےلیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کردی ہے۔

صوبائی کابینہ کی جانب سے 9 مئی کےواقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دی گئی تھی،جس کےبعد خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کی بجلی مفت نہیں ہوتی : خواجہ آصف

 

 وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کےلیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے،خط میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کی استدعا کی گئی ہے۔ان کا کہناتھاکہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کےجج ہوں گے۔

Back to top button