ہدف صرف بھارت نہیں، ایشیا کپ کی ٹرافی ہے: صائم ایوب

 

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہدف صرف روایتی حریف بھارت کو شکست دینا نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ "ہم ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارا فوکس صرف ایک میچ پر نہیں بلکہ پورے ایونٹ پر ہے۔ ہم ہر ٹیم کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔”

 

انہوں نے کہا کہ پچ کی صورتحال کے مطابق ٹیم الیون منتخب کی جاتی ہے، اور اگر پچ خشک ہو تو اسپنرز کو زیادہ مواقع ملتے ہیں۔

"ٹیم میں ایک دوسرے پر اعتماد ہے، لیکن سب سے بڑا چیلنج ٹیم کو جتوانا ہے۔”

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ "بڑے میچز میں دباؤ میں رہ کر جیتنا اہم ہوتا ہے۔ اگر کوئی ایک کھلاڑی میچ جتوا دے تو ماضی کی تمام ناکامیاں پس منظر میں چلی جاتی ہیں۔ ہمارا مقصد ٹیم ورک سے بڑی کامیابی حاصل کرنا ہے۔”

 

گزشتہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا "امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کی یادیں کچھ خاص نہیں ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے ہدایت دی ہے کہ ماضی سے سبق سیکھیں اور توجہ حال پر مرکوز رکھیں۔”

 

Back to top button