دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے قومی ٹیم کے بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے قومی ٹیسٹ ٹیم کے بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیاگیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کےلیے شان مسعود، سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیاگیا، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، نسیم شاہ اور خرم شہزاد کو بھی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔
جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میچ سے ڈراپ کر دیا گیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو شروع ہوگا۔
شکیب الحسن کو دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کی جازت مل گئی
پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کےہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آرام کرانے کافیصلہ کیا ہے، شاہین آفریدی ابھی باپ بنےہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کےساتھ وقت گزاریں، شاہین آفریدی کےساتھ اظہر محمود کام کررہے ہیں، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے۔