بین الاقوامی میڈیا نے عمران خان کو ڈس گریس کا لقب دیا ہے : بیرسٹر عقیل ملک

وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کاکہنا ہے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت دنیا کےسامنے عیاں ہوگئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے عمران خان کو ڈس گریس کا لقب دیا ہے۔
مشیر برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے ڈیلی میل میں عمران خان سےمتعلق چھپے آرٹیکل پر ردعمل دیتےہوئے کہاکہ برطانوی اخبار کے آرٹیکل میں عمران خان سے متعلق حقائق دنیا کےسامنے رکھےگئے ہیں، آرٹیکل سے عمران خان کی حقیقت دنیا کےسامنے عیاں ہوچکی ہے۔
عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے : عظمیٰ بخاری
بیرسٹر عقیل ملک نےکہا کہ بین الاقوامی میڈیا نے عمران خان کو ڈس گریس کا لقب دیا، عمران خان نے پاکستان کے آئین و قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ چوری کرنا عمران خان کی عادت ہے،ملک میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی عمران خان کادیا ہواتحفہ ہے۔
