صوبائی کابینہ نے پنجاب، اسلام آباد میں بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے پنجاب اور اسلام آباد کےلیے بجلی کےبلوں میں ریلیف کی منظوری دےدی۔

عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے : عظمیٰ بخاری

پنجاب کی صوبائی کابینہ کےاجلاس میں عوام کو ریلیف دینے پر کابینہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز، مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس سےخطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہا کہ 46 ارب روپے سےعوام کو بجلی کے بل میں ریلیف دینے کا ویژن محمد نوازشریف کاہے، کریڈٹ ان کو ہی ملناچاہیے۔

یادرہے کہ 16 اگست کو مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نےکہا تھاکہ پنجاب میں 500 تک یونٹ بجلی استعمال کرنےوالوں کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائےگا۔

Back to top button