عمران خان نے سپریم کورٹ میں نااہلی کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کرنے کی درخواست دائر کردی

عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں اپنی نااہلی کے خلاف اپیل پر جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کےلیے مقرر کیاجائے۔

عمران خان نے سپریم کورٹ میں بیرسٹر علی ظفر کےذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ اسپیکر قومی اسمبلی نےتحائف ڈیکلئیر نہ کرنےکے غلط الزام پر عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا۔ عمران کو سیاست سے باہر رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

عمران خان کو آکسفورڈ کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے : عظمیٰ بخاری

عمران خان کو الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کےبھیجے گئے ریفرنس پر میانوالی سےڈی سیٹ کیا۔ الیکشن کمیشن فیصلہ پر عمران خان کو انتخابات لڑنے سےروک دیاگیا۔ لاہور ہائی کورٹ لارجر بینچ الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل پر سماعت کررہا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپیل واپس لینے کی استدعا منظور کرنےسے انکار کردیا۔

دائر درخواست کےمتن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کےحکم کی وجہ سے لاہور ہائی کورٹ لارجر بینچ کارروائی آگےنہیں بڑھ پارہا۔ دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کےلیے مقرر کیاجائے۔

خیال رہے کہ 6 دسمبر 2023 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کےخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

Back to top button