امریکہ پاکستان کیساتھ کام جاری رکھنے کا خواہاں

امریکہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ بارڈر سیکیورٹی پر کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امریکہ انسداد دہشتگردی ، بارڈر سیکیورٹی پر پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتا ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ واشنگٹن، اسلام آباد کے ساتھ کچھ شعبوں میں تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے، ہم اپنے دو طرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم ان شعبوں میں مل کر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

نیڈ پرائس نے گزشتہ ماہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے کی نشاندہی کی جس میں تین چینی اور ایک پاکستانی ہلاک ہوئے، اس وقت ہم نے کراچی یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی تھی، ہم آج بھی اس مذمت کا اعادہ کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کہیں بھی دہشت گرد حملہ ہر جگہ انسانیت کی توہین ہے، لیکن کسی یونیورسٹی، یا مذہبی مقام پر دہشت گرد حملہ کرنا انسانیت کی توہین ہے۔

نیڈ پرائس کے مطابق امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی ایک آزاد کمیشن ہے، یہ کوئی سرکاری ادارہ نہیں ہے، یہ امریکی حکومت کو سفارشات اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

Back to top button