نوجوانوں کا برزل پاس پر پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم

پاک فوج کے تعاون سے پنجاب کے نوجوانوں نےبرزل پاس پر پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کردیا۔

پاک فوج کے تعاون سے 6 نوجوانوں نے سب سے اونچا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کر دیا۔نوجوانوں نے 13808 فٹ اونچے برزل پاس پر سب سے بڑا پرچم لہرا کر ریکارڈ قائم کیا۔200فٹ لمبا یہ پرچم پاکستان کے آخری گاؤں نگئی میں آزادی ریلی میں بھی شامل کیا گیا۔

یہ عظیم ملک ہےجسے عظیم تربنانا ہے : بیرسٹر گوہر

نگئی گاؤں اور ایل او سی کے قریب پرائمری سکول میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی۔گاؤں کے لوگوں اور پاک فوج کے جوانوں نے والی بال اور رسہ کشی کا مقابلہ بھی کیا۔آخر میں سب سے بڑا قومی پرچم مشہور سیاحتی مقام رینبو لیک پر لہرایا گیا۔پرچم لہرانے والے ان جوانوں نے اپنا یہ ریکارڈ آزادی کی ھیروز اور پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کے نام کر دی۔

Back to top button