ماسکو میں یوم آزادی پرپرچم کشائی کی پروقار تقریب

پاکستانی سفارتخانہ ماسکو نے پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ پاکستان کی آزادی کی 77ویں سالگرہ منائی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد پاکستان کے قومی ترانے کے ساتھ چارج ڈی افیئرز سلمان پرویز نے پاکستانی پرچم لہرایا۔
فرسٹ سیکرٹری نازیہ شیخ اور سیکنڈ سیکرٹری محمد طیب نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پیغامات شرکاء تک پہنچائے ۔
جاپانی وزیر اعظم کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
سفارت خانے نے روس میں پاکستانی کمیونٹی کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی اور پاکستان اور اس کے شہریوں کے مفادات کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔
