یوم آزادی پربھی پاسپورٹ پرنٹنگ جاری رہی

بیگ لاک ختم کرنے کے لیے پاسپورٹ حکام کے ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد،یوم آزادی پربھی پرنٹنگ جاری رہی۔
یوم آزادی کے روز بھی پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل بند نہ ہوا،ڈی جی پاسپورٹ کی سٹاف کو 24/7 کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ملازمین کا حوصلہ بڑھانے ڈی جی پاسپورٹ خود بھی آفس پہنچ گئے۔ڈی جی پاسپورٹ نے پروڈکشن عملے کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔چھٹی کے باوجود شہریوں کے لیے کام کرنے پر ملازمین کی محنت کو سراہا۔ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے ملازمین کے اعزاز میں کھانے کا بھی اہتمام کیاگیا۔
بلوچستان کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے سنجیدہ ہیں،اسحاق ڈار
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال نے کہا کہ شہریوں کے پاسپورٹ کا بروقت اور باوقار اجراء اولین ترجیح ہے،ہنگامی بنیادوں پر پروڈکشن کرنے سے پاسپورٹ کے اجراء میں تیزی آئی ہے،پاسپورٹ بیگ لاک زیرو پر لانے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ہنگامی اقدامات کے اثرات شہری چند روز میں محسوس کریں گے۔
