بلوچستان کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے سنجیدہ ہیں،اسحاق ڈار

ڈپٹی وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ بلوچستان کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے سنجدہ ہیں۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات،
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر تجارت جام کمال بھی ملاقات میں شریک تھے۔بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان اور سماجی ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ڈپٹی وزیر اعظم کا امن و امان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہار اطمینان وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی وزیراعظم نےوفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کے بروقت اجراء کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے سنجیدہ ہیں۔
یوم آزادی پربھی پاسپورٹ پرنٹنگ جاری رہی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی ڈویلپمنٹ پروگرام کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کررہے ہیں،گڈ گورننس کے قیام اور سروس ڈلیوری کے نظام کی بہتری کے لئے کوشاں ہیں، وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل فنڈز کے بروقت اجراء سے مشروط ہے۔
