آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا پرچم لہرادیاگیا

یوم آزادی پر مظفرآباد میں نلوچھی پل پر تاریخ کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم لہرا دیاگیا۔
دارلحکومت مظفرآباد کے نلوچھی پل پر کشمیری نوجوانوں نے آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا 80 فٹ لمبا 30 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔قومی پرچم لہرانے سے قبل نوجوانوں نے دومیل سے نلوچھی پل تک ریلی نکالی۔ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دارالحکومت حکومت کی فضاء کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔
سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 270ملازمین کو ترقی دیدی
آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑے پرچم کو دیکھنے اور اس کے ساتھ اپنی تصاویر بنوانےکے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔
