سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 270ملازمین کو ترقی دیدی

یوم آزادی کا تحفہ،سپیکر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے 270ملازمین کو ترقی دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والوں میں گریڈ ایک سے 20 کے ملازمین اور افسران شامل ہیں۔آٹھ سال سے میرٹ اور سنیارٹی پر ملازمین کی ترقی نہیں ہوئی تھی ۔پک اینڈ چوز کے ذریعے ترقیاتی دی جاتی تھی۔
سپیکر ایاز صادق نے سنیارٹی لسٹ کے مطابق تمام شعبہ جات کے ملازمین کو ترقی دی۔ترقی پانے والوں میں نائب قاصد ،ایل ڈی سی,یو ڈی سی ،اسسٹنٹ،سیکشن آفیسرز ،ڈپٹی سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔ سپیکر نے تعلیم یافتہ ملازمین کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک ایم فل نائب قاصد اور بی اے پاس ڈرائیور ہے دونوں کو ترقی دی جائے گی ۔
آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا پرچم لہرادیاگیا
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے میرٹ سنیارٹی اور کارکردگی کی بنیاد پر ترقیاں دی ہیں۔ترقی پانے والے تمام ملازمین اور افسران نے ٹریننگ سمیت تمام قواعد پورے کیے تھے۔
