عدالت سے سوال ہے کہ سرکاری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سیاسی جماعت کہا جا سکتا ہے؟ عرفان صدیقی
مسلم لیگ ن کےسینیٹر عرفان صدیقی نےکہاہے کہ ہم عدالت کےسامنے سوال رکھیں گےکہ جوجماعت دو ڈھائی سو سرکاری تنصیبات پرحملوں میں ملوث ہو، کیا اسے سیاسی جماعت کہا جا سکتا ہے؟انہوں نے کہا پوچھیں گےکہ کیاوہ آرٹیکل سترہ پر پوری اترتی ہے؟
ملک میں حالیہ لڑائی اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کی ہے : میاں افتخار حسین
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ اس کےباوجود بھی پی ٹی آئی کوجمہوری جماعت قرار دیا جاتاہے تو پھر جی ایچ کیو کےاندر افسران کو یرغمال بنانے والوں کو بھی چھوڑدیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں کیپیٹل ہل پر حملہ کرکے کرسی پر پاؤں رکھنے والے کو بھی چار سال کی سزا ہوئی۔