پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ نے مودی پر واضح کردیا

 

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو واضح طور پر کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن میں دیوالی کی ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہی، تقریب میں بھارتی نژاد افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

صدر ٹرمپ نے تقریب کے شرکا سے کہا کہ میں نے آج آپ کے وزیر اعظم سے بات کی،ہماری بہت اچھی گفتگو ہوئی،ہم نے تجارت کے بارے میں بات کی اور میں نے یہ بھی کہاکہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہ ہو،میرے خیال میں چونکہ تجارتی معاملات زیر بحث آئے،اسی وجہ سے میں یہ بات مؤثر انداز میں کہہ سکا اور اب بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہے،جو ایک بہت اچھی بات ہے‘۔

امریکی صدر ٹرمپ کاکہنا تھاکہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدےگا،بھارت نے تیل کی درآمد میں کمی کی ہےاور مزید کمی کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد از جلد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں تاکہ خطے میں امن و استحکام بحال ہوسکے۔

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

یاد رہے کہ 2022 میں روس یوکرین جنگ کے آغاز کےبعد بھارت نےمغربی دباؤ کے باوجود روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدنا شروع کیا تھا۔

 

Back to top button