پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کا تیسرا دور استنبول میں شروع

ترکی کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، یہ مذاکرات دونوں فریقین کے درمیان تعلقات اور خطے میں امن قائم کرنے کے اقدامات پر مرکوز ہیں۔
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا، جس میں ایک عبوری جنگ بندی (سیز فائر) پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دوسرا دور حال ہی میں استنبول میں ہوا، جس میں پہلے دور کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے افغان حکام کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی پیش کی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے پاس دو راستے ہیں: یا امن کے ساتھ رہیں یا پاکستان کے ساتھ کھلی جنگ کے لیے تیار رہیں۔
