نگران وزیراعظم کیلئے تین نام فائنل کرلیے، فیصلہ جلد ہوگا

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے تین نام فائنل کر لیے گئے ہیں جس پر جلد فیصلہ سامنے آ جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کرچکے ہیں اور اب حکومتی اتحادی جماعتوں میں نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
اتحادی جماعتوں نے نگران وزیراعظم کیلئے اپنے اپنے نام تجویز کیے ہیں تاہم آئینی طور وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ہی حتمی ناموں کیلئے مشاورت کریں گے۔
اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ ابھی تک میری وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ان سے سوال کیا گیا کہ کہا جارہا ہے نواز شریف نے نام فائنل کر لیا آپ سےمشاورت بے معنی ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ جو مرضی کہہ لیں میری اپنی سوچ ہے، ساتھیوں سے مشاورت مکمل کر لی ہے اورکل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔
ان کا کہنا تھاکہ میرے تین نام 90 فیصد فائنل ہو گئے ہیں، ان سے مزید سوال کیا گیا کہ کیا نگران وزیراعظم کوئی جج یا جنرل ہوگا؟ تو راجہ ریاض کا
Three Names Caretaker Prime Minister
کہنا تھاکہ میرے تینوں نام بس پاکستانی ہوں گے۔
