80 لاکھ فالوورز والی ٹک ٹاکر ربیکا شادی کب کرے گی؟

ٹک ٹاک پر 80 لاکھ فالوورز رکھنے والی معروف پاکستانی ٹک ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سٹار ربیکا خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ رواں سال ہی 18 برس کی ہوئی ہیں اور 22 برس کی عمر تک انکا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یاد رہے کہ ربیکا خان نے مزاحیہ اور ڈانس ویڈیوز بنانے سے ٹک ٹاک پر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام سمیت یوٹیوب پر بھی اپنے آپ کو منوایا۔

اس وقت ربیکا خان کے ٹک ٹاک پر 80 لاکھ جب کہ انسٹاگرام پر 45 لاکھ کے قریب فالوورز ہیں، ان کے یوٹیوب پر بھی 20 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور وہ ہر مہینے لاکھوں روپے کما رہی ہیں۔

ربیکا نے خود کو کچے ذہن کی مالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی وہ بچی ہیں اور انکا فوری طور پر شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

شعیب اورثانیہ نے اپنی طلاق کا ڈرامہ کیوں رچایا؟

ربیکا خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سال 18 برس کی ہوئی ہیں اور جب ان کی عمر 22 سال ہوجائے گی، تب وہ شادی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کسی لڑکے کو نہیں دیکھ رکھا، اور وہ ایسے لڑکے سے شادی کریں گی جو انہیں کیرئیر میں آگے بڑھنے میں مدد دے اور ان کی راہ میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

ربیکا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اکیکے یا پھر دوست ٹک ٹاکرز کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہیں، لیکن انہوں نے دوسری ٹک ٹاکرز کی طرح اپنا جوڑا نہیں بنا رکھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی ٹک ٹاکر لڑکے کو ’بھائی‘ کہہ کر نہیں پکارتیں، کیو نکہ وہ گگر سے باہر بھائی کا رشتہ نہیں رکھتیں، البتہ سب ان کے دوست ہیں۔

اگرچہ ربیکا تاحال کسی فلم یا ڈرامے میں دکھائی نہیں دیں، تاہم وہ اب تک کئی ملٹی نیشنل برانڈز کے ساتھ تشہیری کام کر چکی ہیں اور جلد ہی وہ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گی۔ حال ہی میں ربیکا نے بول ٹی وی پر ماڈل اور میزبان متھیرا کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی سوشل میڈیا مصروفیات سمیت مستقبل کے منصوبوں پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چار بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں جب کہ ان کے والد ہی ان کے تمام معاملات دیکھتے ہیں، وہیں ان کی کمائی کا حساب اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے آئیڈیاز انہیں پیش کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اپنی کمائی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمائی کا حساب کتاب ان کے والد رکھتے ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ وہ ماہانہ کتنا کما لیتی ہیں۔

تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا کی کمائی سے بہت کچھ بنالیا ہے۔ربیکا خان نے بتایا کہ مستقبل میں اگر انہیں بولی وڈ سے بھی کام کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور قسمت ازمائیں گی۔

انہوں نے بولی وڈ میں بولڈ کام کرنے سے پہلے ہی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی متنازع مناظر نہیں کریں گی، کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ ہر کام عزت سے کیا جانا چاہیے۔

ربیکا خان نے بتایا کہ انہیں بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا بہت پسند ہیں لیکن اب انہوں نے سنا ہے کہ وہ شادی کر رہے ہیں، جس پر وہ افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سدھارتھ ملہوترا کی شادی پر غمزدہ ہیں۔

میزبان کے ایک سوال پر ربیکا خان نے بتایا کہ انہوں نے 15 سال کی عمر میں ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں اور اس سال وہ 18 برس کی ہوئی ہیں۔

Back to top button