پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے غریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی: صدر آصف زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط بنانےکےلیےغریب طبقے کی ترقی پر توجہ دینا ہو گی۔

نئے سال کا سورج نئی آرزووں، نئی امنگوں اور نئے خوابوں کےساتھ طلوع ہو گیا، اس موقع پر ملک کے صدر نے  سالِ نو پر قوم اورعالمی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدرآصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دعا ہے نیا سال پاکستانی قوم کے لیے امن،استحکام، ترقی اورخوشحالی لےکرآئے، اُمید ہےکہ نیا سال ترقی و خوشحالی اور عالمی سطح پر امن و استحکام کا سال ہو گا۔

فیض حمید کا ملٹری ٹرائل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل ہو جائےگا : وکیل فیض حمید، بیرسٹر علی اشفاق

 

انہوں نےکہا کہ ملک کو چیلنجز سے نکالنےکے لیے یکجہتی،نظم وضبط،محنت اور لگن سےکام کرناہوگا، نوجوانوں کو مواقع فراہم کرکےاُن کی صلاحیتوں کو نکھارنے  پر سرمایہ کاری کرناہوگی، پاکستان کو مضبوط بنانےکے لیے غریب طبقےکی ترقی پرتوجہ دینا ہو گی۔

انہوں نےکہا کہ گزشتہ سال کی کامیابیوں، ناکامیوں کا جائزہ لینے اور ماضی سے سبق حاصل کرنےکی ضرورت ہے، سال کے آغاز پرعوامی خدمت، امن و استحکام کے لیے محنت سےکام کرنےکا عزم کریں۔

Back to top button