ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 262 روپے سے تجاوز کرگئے اور اوپن ریٹ بھی دوبارہ 269 روپے کی سطح پر آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی دورانئیے میں ڈالر 13 پیسے کی کمی سے 261.75 روپے کی سطح پر آگیا تھا لیکن وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے کے سبب ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 62 پیسے کے اضافے سے 262 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 63 پیسے کے اضافے سے 262.51 روپے پر بند ہوئے اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 25 پیسے اضافے سے  269 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 17 روز میں ڈالر کی نسبت روپیہ 5.31 فیصد تگڑا ہوگیا تھا لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر تکنیکی بنیادوں پر نیچے آیا تھا اسی لیے منگل کو ڈالر کی نسبت روپیہ ایک بار پھر دباؤ میں دیکھا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رئیل ایفیکٹیو ایکسچینج ریٹ میں بہتری کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ہے اور سپلائی بھی بہتر ہوگئی ہے لیکن ان عوامل کے باوجود ڈالر دوبارہ تگڑا ہونے لگا ہے۔

عوام کیلئے دال بھی پہنچ سے باہر کیوں ہوگئی؟

Back to top button