بڑھتی عمر کے خلاف پٹھوں کو فعال رکھنے والے نئے خلیے دریافت

 ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے پتہ لگایا ہے کہ بڑھتی عمر کے باوجود پٹھے خود کو کس طرح فعال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 تحقیق پٹھوں کے فائبر کی عمر تیزی سے بڑھنے کے متعلق جاننے اور ساتھ ہی اس بات کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد حاصل کی جاسکے گی کہ بڑھتی عمر سے نمٹنے کے لیے پٹھے کیا طریقہ کار اختیار کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے امید ہے کہ مستقبل میں پٹھوں کی صحت اور بڑھتی عمر کے ساتھ معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تھراپی اور علاج وضع کیے جاسکے گے۔

برطانیہ کے ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق کی سربرہ مصنفہ ویرونیکا کیڈلین کا کہنا تھا کہ پٹھوں کی عمر بڑھنے کا مطالعہ کرنے کے لیے سائنس دانوں کی غیرجانبدارانہ، کثیر الجہتی سوچ عمر بڑھنے کے نامعلوم خلیاتی نظام اور مزید مطالعے کی جگہ کو واضح کرتی ہے۔

Related Articles

Back to top button