عطاتارڑ نےمولانافضل الرحمان پرسیاسی فائدہ اٹھانےکاالزام لگادیا

وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نےالزام عائدکیاہے کہ جےیوآئی کے قائدمولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا میں سیاسی فائدہ اٹھانےکیلئے بیانات دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہناتھا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات میں رکاوٹ جگہ نہیں، بلکہ محمود خان اچکزئی کامائنڈ سیٹ ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کو  پی ٹی آئی سے گالیاں پڑی ہیں، وہ پی ٹی آئی کی طرف سے انڈر پریشر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی کی بیان بازی ختم ہو جائےگی اور وہ وزیراعظم ہاؤس آجائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے دہشت گردی کے آپریشن کو معدنیات کی جنگ بنا دیا، آپریشن کو متنازع بنانا شہدا کی قربانیوں سے ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں جدوجہد کی پوری قیمت وصول کی، کوئی بھی شخص ریاست سے بڑا نہیں اور سیاسی مقاصد کے لیے شہدا کی قربانیوں یا دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کو متنازع بنانے کی کوشش افسوسناک ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری کاکہناہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے خلاف دشنام پر اترآئی ہے۔حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلائے، یہ آئینی تقاضا ہے اور ہمارا یہی مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مطالبہ ماننے کے بجائے حکومت آئیں بائیں شائیں کررہی ہے اور مولانا کے خلاف دشنام پر اترآئی ہے، شہباز، نواز، زرداری جانتے ہیں کہ جتنا دبائیں گے ہم اتنا ابھریں گے۔

Back to top button